پی ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا

پی ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا
کیپشن: PDMA has issued a new alert for torrential rains

ویب ڈیسک: (نتاشہ رحمان) گرمی کے ستائے عوام کے لیے اب نئی خبر آگئی ہے۔ جہاں پی ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ 7 جولائی تک  صوبے بھر میں مون سون  بارشوں کے امکانات ہیں۔ سیالکوٹ، نارووال، شکرگڑھ، لاہور، گجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین میں تیز بارش کے امکانات ہیں۔ 

ترجمان نے بتایا ہے کہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ دریائے چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری دریاؤں ندی نالوں کی غیر ضروری کراسنگ سے گریز کریں۔ بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں۔

Watch Live Public News