ویب ڈیسک: ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ این ڈی ایم اے نے 17 ستمبر تک مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ راولپنڈی میں مری روڈ، صادق آباد، راجا بازار، شمس آباد، کچہری، نیو کٹاریاں، چکلالہ اور پیرودہائی میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں اب تک 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے، جبکہ سیدپور میں 6، گولڑہ 18، بوکڑہ 15، پی ایم ڈی 8، شمس آباد 18، کچہری 3، پیرودہائی 16 اور کٹاریاں میں 13 ملی میٹر بارش ہوئی۔
نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 5 فٹ ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب کراچی، حیدرآباد، سندھ کے دیگر شہروں اور پشاور میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع اور بالائی خیبرپختونخوا میں مزید شدید بارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔