قومی اسمبلی میں منظور قرار امریکی حکام تک پہنچی کہ نہیں؟ ترجمان دفترخارجہ نے بتادیا

قومی اسمبلی میں منظور قرار امریکی حکام تک پہنچی کہ نہیں؟ ترجمان دفترخارجہ نے بتادیا
کیپشن: Has the approval in the National Assembly reached the American authorities or not? Spokesperson of the Foreign Office said

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی قرارداد کے جواب میں قومی اسمبلی سے منظور قرار داد کے بارے میں جواب دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آستانہ میں سرکاری دورہ پر ہیں۔ آج ایس سی ای او کی میٹنگ میں وزیراعظم شہباز شریف شرکت کرینگے۔ ایس سی ای او میں وزیر اعظم ممبران سے بھی ملاقات کرینگے۔ کل وزیراعظم شہباز شریف نے آستانہ میں مختلف رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارء خارجہ اور دیگر ہم منصبوں سے بھی ملاقات کی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یکم جولائی کو پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا۔ پاکستان کے 365 بھارت میں قیدیوں کی فہرست بھی شیئر کی گئی۔ 1971 کی جنگ میں ممکنہ طور پر بھارت کی جیل میں قید فوجی اہکاروں کی فہرست بھی بھارت کے حوالے کی گئی ہے۔ پاکستان نے بھارت میں پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ حقائق سے منافی:

ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ میں واضح کیا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستان میں مذہبی آزادی کے حوالے سے  رپورٹ حقائق کے منافی ہے۔ آدھی سے زائد رپورٹ غلط اور بغیر تحقیق کے ہے۔ پاکستان میں ہر فرد کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ پاکستان امریکی رپورٹ کو مسترد کرتا ہے۔

غزہ میڈیکل اسٹوڈنٹس کو پاکستان میں داخلہ دینے کا فیصلہ: 

ترجمان نے اعلان کیا کہ پاکستان نے غزہ کے میڈیکل کے طالب علموں کو پاکستان کے میڈیکل کالجز میں داخلے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ طالب علم پاکستان کے میڈیکل کالج میں میڈیکل کے مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ 

دوحہ میں افغان اور پاکستانی حکام کی ملاقات:

ترجمان نے بتایا کہ دوحہ تھری میں آصف درانی نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ یکم جولائی کو افغان اور پاکستانی حکام کی ملاقات ہوئی۔ جن لوگوں کو دہشتگردی میں افغانستان سے سپورٹ ملتی ہے۔ آصف درانی نے افغان حکام کو آگاہ کردیا۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان تحفظات پر ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ پاکستان کو افغانستان کے اندر سے  دہشت گردوں کے سپورٹ کے متعلق تحفظات ہیں۔ پاکستان اور افغان حکام کے درمیان دوحہ میں بھی تحفظات پر بات چیت ہوئی ہے۔

پاکستان بلاک کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا:

ممتاز زہرا بلوچ نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی بلاک کا حصہ نہیں ہے۔ پاکستان بلاک کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ ہم باہمی احترام کے ساتھ تعلقات پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان اور روس کے درمیان مثبت تعلقات ہیں جو ایک دوسرے سے باہمی تعاون پر بات چیت کرتے ہیں۔ روس کے ساتھ گزشتہ سالوں میں باہمی تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔ 

کیا قومی اسمبلی کی قرارداد امریکی حکام تک پہنچائی گئی؟

صحافی نے ممتاز زہرا بلوچ سے سوال کیا کہ قومی اسمبلی سے امریکا مخالف قرارداد کیا امریکی حکام کو پہنچا دی گئی ہے؟ اس کے جواب پر ترجمان نے کہا کہ قومی اسمبلی سے امریکی مخالف قراداد  زیرغور ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز ہے۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مختلف معاملات پر رابطہ رکھتے ہیں۔ ہم مختلف معاملات پر رابطے میں رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے مؤقف کو سمجھے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ قراردادوں کے حوالے سے بھی پاکستان اور امریکا رابطے میں ہیں۔ ہمارے متعدد شعبوں میں باہمی تعاون پر تعلقات موجود ہیں۔ 

ایس سی او سربراہان اجلاس اکتوبر میں پاکستان میں منعقد ہوگا:

ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ ایس سی او سربراہان مملکت کا اجلاس اکتوبر میں پاکستان میں منعقد ہو گا۔ سمٹ ایس سی او طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔ ہم دعوت نامے ایس سی او رکن ممالک کے تمام سربراہان کو بطور ایس سی او چیئر دیں گے۔

Watch Live Public News