(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کا بجلی قیمتوں میں اضافے کی شرط پر نظر ثانی کرنے سے انکار، آئی ایم ایف جولائی میں ٹیکسز اور ٹیرف کے نفاذ کے مطالبے پر ڈٹ گیا۔
اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو شرط پر نظر ثانی کی درخواست بھی کی گئی، بجلی قیمتوں میں اضافہ نئے پروگرام کے لئے آئی ایم ایف کا بنیادی مطالبہ ہے، آئی ایم ایف نے ٹیرف کےساتھ بجلی پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کا بھی مطالبہ کیا، رواں سال گھریلو صارفین کا بنیادی ٹیرف 69.27 روپے تک جانے کا خدشہ ہے، ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈ جسٹمنٹس کے تحت بھی الگ سے اضافہ ہوگا۔
100 یوںٹ والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 37.38 روپے ہو جائیگا، ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا بنیادی ٹیرف 45.15 روپے تک چلا جائے گا، ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال پر ٹیرف 50.17 روپے ہو جائے گا۔
پاور ڈویژن ذرائع کا کہناتھا کہ 400 یونٹ ماہانہ استعمال کا بنیادی ٹیرف 56.73 روپے ہو جائیگا، ماہانہ 500 یونٹ تک استعمال پر بنیادی ٹیرف 59.76 روپے تک چلا جائیگا،501 سے 600 تک یونٹ کا بنیادی ٹیرف 61.70 روپےہو جائیگا، ماہانہ 700 یونٹ کے استعمال پر ٹیرف 63.24 روپے ہو جائیگا، ٹیکسز کے ساتھ 700 یانٹ سے زائد ٹیرف 69.27 روپے ہو جائیگا۔