ویب ڈیسک: شہرلاہور کا موسم نرالا، کئی بارش تو کہیں دھوپ ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مال روڈ، کینال روڈ ،ڈیوس روڈ اور شملہ پہاڑی کے اطراف میں ہلکی بارش کی اطلاعات ہیں۔ بارش والے علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 37 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب پشاور میں کالے بادل چھاگئے ہیں۔ شہر اور گردونواح میں تیزہواؤں کیساتھ ہلکی بونداباندی شروع ہوگئی۔ باد و باراں نے موسم خوشگوار کر دیا۔