پی ٹی آئی احتجاج پر مریم نوازکا سخت ردعمل

پی ٹی آئی احتجاج پر مریم نوازکا سخت ردعمل

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ   تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے، یہ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے۔ 

مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔ ان کے لشکر میں فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیں جن کو انھوں نے پولیس اور ریاست پر حملہ آور ہونے کے لیے استعمال کیا ہے۔ کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے؟ 

مریم نواز نے مزید لکھا کہ ہمیشہ سے جو بات کہتی رہی ہوں، آج دُنیا کے سامنے آ  گئی ہے۔ PTI سیاسی جماعت نا ہے، نا تھی اور نا ہو سکتی ہے۔ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے۔ ریاست کو انکے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہیے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔

Watch Live Public News