ویب ڈیسک: پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر حکومتی حکمت عملی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جبکہ جاتی امراء روڈ شریف فیملی کی رہائش گاہ جانے والے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اڈا پلاٹ پر کنٹینرز لگا کر جاتی امراء روڈ کو بند کر دیا گیا،اڈا پلاٹ پر مختلف مقامات پر 200 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ جاتی امراء مل چوک سندر روڈ کو بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔مل چوک پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور ملتان روڈ مانگامنڈی چوک سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔