ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما سکیرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کو ہم نہیں مانتے ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ ایک شحص کو تمام تر اختیارات دے دئیے جائیں،میں آگے کا لائحہ عمل نہیں بتا سکتا ہوسکتا ہے کہ احتجاج دھرنے کی صورت حال اختیار کر لے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سکیرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پبلک نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئین قانون ملک پاکستان کیلئے باہر نکل رہے ہیں،ہم مینار پاکستان میں پرامن احتجاج کرینگے اور کارکنان اپنے ساتھ گیلے کپڑے لیکر آئیں،انتظامیہ سے ریکوسٹ ہے ہم پرامن احتجاج کر رہے ہیں کسی بھی قسم کا تشدد کارکنان پر نہ کیا جائے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں آگے کا لائحہ عمل نہیں بتا سکتا ہوسکتا ہے کہ احتجاج دھرنے کی صورت حال اختیار کر لے،آئینی عدالت کو ہم نہیں مانتے ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ ایک شحص کو تمام تر اختیارات دے دئیے جائیں۔ہماری تمام پنجاب کی لیڈر شپ احتجاج میں لازمی پہنچے گی۔