جی پی اوچوک میں وکلاء اور پولیس میں تصادم،اندھادھند شیلنگ،درجنوں گرفتار

جی پی اوچوک میں وکلاء اور پولیس میں تصادم،اندھادھند شیلنگ،درجنوں گرفتار
کیپشن: جی پی اوچوک میں وکلاء اور پولیس میں تصادم،اندھادھند شیلنگ،درجنوں گرفتار

ویب ڈیسک: پولیس نے جی پی او چوک میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے6 وکلا ءکو گرفتار کرلیا۔اس دوران ایک بچے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تاہم  پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو بھی جی پی او چوک سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

تفصیلا ت کے مطابق جی پی او چوک سے وکلاء کا ریلی کی صورت میں  مینارپاکستان جانے کا معاملہ،پی ٹی آئی کے 6 کے قریب وکلاء گرفتارکر لیے گئے۔پرویز الہی کے وکیل رائے محمد علی کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کی بھاری نفری جی پی او چوک کے باہر تعینات کر دی گئی ہے  جبکہ گرفتار وکلاء کو تھانے لوئر مال منتقل کر دیا گیا۔

 لاہور کے علاقے مال روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنان اور وکلاء نے احتجاج کیا تاہم پولیس نے احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے ایک بچے سمیت 6 وکلاءکو گرفتار کر لیا۔ ایوان عدل کے باہر بھی پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤکیا ، اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کر نے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

دوسری جانب جناح ایونیو پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے ، چائنہ چوک کے قریب موجود پولیس اہلکاروں نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ کلثوم چوک کے قریب احتجاج کرنے والے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔جنہیں منتشر کرنے کے لیے اہلکاروں نے شدید شیلنگ اور ربڑ بلٹس فائر کیں۔

وکلاء اور پولیس آمنے سامنے,پولیس نے وکلاء پر لاٹھی چارج شروع کر دیا اور وکلاء کی بڑی تعداد عدالتوں کی طرف بھاگ نکلی، وکلاء ایوان عدل بار روم کیمٹی روم میں چھپ گئے۔

شیلنگ کاسلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔جی پی او چوک پر رینجرز کے  دستے پہنچ گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان نے چائنہ چوک کا کنٹرول سنبھال لیا،پولیس اہلکار مسلسل پتھراؤ کی وجہ سے پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔پی ٹی آئی کارکنان کی مسلسل ڈی چوک کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

Watch Live Public News