ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ کے قریب سے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، وکلا اور پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کارکنان اور وکلا نے عمران خان کی ہدایات پر جی پی او چوک پر احتجاج شروع کیا تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا، اس موقع پر پولیس اور ڈولفن فورس کی بھاری نفری ہائیکورٹ کے باہر موجود تھی۔
مینار پاکستان سے بھی پی ٹی آئی کی خاتون ورکر سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا، خاتون ورکر تمام سکیورٹی رکاوٹیں عبور کر کے مینار پاکستان پل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی جہاں اس نے پی ٹی آئی کا پرچم لہرا دیا۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث مینار پاکستان اور اس کے اطراف کے راستوں کو کینٹنرز لگا کر مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے لئے احتجاج کے لئے 30 سے 40 افراد کی نعرہ بازی کی گئی، لاہورپولیس نے دھاوا بول کر 6 افراد کو حراست میں لے لیا، احتجاج کرنے والوں میں سے مزید 4 افراد حراست میں لے لئےگئے۔
مینار پاکستان پہنچنے والے ایک اور وکیل کو حراست میں لیا گیا، وکیل کو پولیس موبائل میں بٹھا کر ہمراہ لے گئی۔