سیاسی صورتحال سنگین، وفاق کی کال پر سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ

سیاسی صورتحال سنگین، وفاق کی کال پر سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ

ویب ڈیسک:سیاسی پارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کا معاملہ ،ہنگامی صورتحال کے پیش نظر  وفاق نے دوسرے صوبوں سے مدد مانگ لی ۔

تفصیلات کےمطابق سندھ پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد روانہ ہوگئی،ایک ہزار اہلکار ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے  روانہ کیے گئے ہیں ،وفاقی حکومت کی درخواست پر سندھ پولیس نے نفری بھیجی ،وفاق کی درخواست پر 5 ہزار شیل بھی بھیجے گئے ،شیل وصول کرنے پنجاب پولیس کی گاڑیاں سی پی او پہنچی تھی ۔

ذرائع سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی نفری گزشتہ رات بھیجی گئی،بھیجی جانے والی نفری میں کراچی پولیس کے اہلکار شامل نہیں ہیں ،ہر پلاٹون میں سینیئر رینک کا افسر بھی شامل ہے ۔

Watch Live Public News