بریکنگ نیوز!ایک اور مقدمے میں عمران خان سمیت تمام ملزمان بری

بریکنگ نیوز!ایک اور مقدمے میں عمران خان سمیت تمام ملزمان بری
کیپشن: بریکنگ نیوز!ایک اور مقدمے میں عمران خان سمیت تمام ملزمان بری

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

مقدمے سے بری ہونے والے ملزمان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، فیصل جاوید، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان، اسد قیصر و دیگر شامل ہیں۔

عمران خان، شیخ رشید و دیگر کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور انصر کیانی نے دلائل دیے تھے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید و دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News