(ویب ڈیسک) مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کے استعفیٰ کا معاملہ ،بانی چیئرمین نے کی ہدایات کی روشنی میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق عمر ایوب خان کو بطور مرکزی سیکرٹری جنرل خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کردی، تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اور کورکمیٹی نے عمر ایوب خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا ۔
پارلیمانی پارٹی اور کورکمیٹی نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے بانی چیئرمین اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارشات کی تھیں ۔
بانی چیئرمین نے عمر ایوب خان کی تحریک انصاف کے لئے خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا ہے۔