(ویب ڈیسک ) رکن قومی اسمبلی سید ابرار علی شاہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کیا کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں سید ابرار علی شاہ کی اہلیہ شدید زخمی ہوئی ہیں۔حادثے میں سید ابرار علی شاہ بھی زخمی ہیں، حادثے میں زخمیوں کی تعداد 4 سے 5 ہے۔
ممبر قومی اسمبلی سید ابرار علی شاہ کی گاڑی کو حادثہ بابوسر کے مقام پر پیش آیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس:
اسپیکر سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی سید ابرار علی شاہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے پر اظہار افسوس کیا ہے۔اسپیکر نے سید ابرار علی شاہ اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر افراد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی سید ابرار علی شاہ سمیت تمام زخمیوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے متعلقہ حکام کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اسپیکر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کے متعلقہ حکام کو ممبر قومی اسمبلی سید ابرار علی شاہ اور ان کے اہلخانہ کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس:
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر نے رکن قومی اسمبلی سید ابرار علی شاہ اور ان کی اہلیہ سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
ڈپٹی اسپیکر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چلاس کو فوری طبی امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔