ویب ڈیسک: میں انتخابی دوڑ میں موجود رہوں گا، صرف خدا ہی مجھے صدارتی دوڑ سے باہر رہنے پر قائل کرسکتا ہے یہ بات امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز ایک انتخابی ریلی میں کہی اور پھر امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک اے بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو کی ریکارڈنگ میں اس کا اعادہ بھی کیا۔
وسکونسن کے ایک مڈل اسکول میں تقریباً 300 حامیوں کے سامنے، بائیڈن نے گزشتہ ہفتے ایک بار پھر اپنی ذیلی بحث کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ "یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ ان کی بہترین کارکردگی تھی۔ لیکن ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ وہ اب کیا کریں گے؟ ان کا جواب تھا کہ وہ انتخاب لڑیں گے اور دوبارہ جیتیں گے۔
ریلی میں مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے اپنی عمر سے متعلق سوالات اور خدشات کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا، کیا میں گنز کا قانون منظور کرنے کے لیے معمر ہوں؟ کیا ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے اور طلباء کو قرضوں میں رعایت دینے کے لیے میری عمر زیادہ ہے؟ اور پھر ریلی میں موجود اپنے حامیوں سے انہوں نے کہا کہ اپنی دوسری مدتِ صدارت میں وہ اس سے زیادہ کریں گے۔
صدر بائیڈن کی دوبارہ منتخب ہونے کی کوشش اس وقت خطرے سے دوچار ہوئی جب 27 جون کو ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے پہلے صدارتی مباحثے میں ان کی کارکردگی کمزور رہی اور ڈیمو کریٹک پارٹی میں ان کی جگہ کسی اور کو امیدوار کے طور پر لانے کی باتیں ہونے لگیں۔