حماس کی قیادت5 رکنی کمیٹی کے سپرد

hammas will headed by a committee after sinwar
کیپشن: hammas will headed by a committee after sinwar
سورس: google

  ویب ڈیسک : اسماعیل ہنیہ اور یحیی سنوار کی شہادت کے بعد حماس کی قیادت اب ایک کمیٹی کرے گی۔

یہ کمیٹی دو فلسطینی علاقوں اور تارکین وطن کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ غزہ کے لیے خلیل الحیا، مغربی کنارے کے لیے ظاہر جبرین اور بیرون ملک فلسطینیوں کے لیے خالد مشعل کو نامزد کیا گیا ہے۔

حماس کے دو ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ اپنے سربراہ یحییٰ سنوار کے کسی ایک جانشین کے بجائے دوحہ میں قائم حکمران کمیٹی کی تقرری کی ہے۔ سنوار کو گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوجیوں نے  شہید کر دیا تھا۔

 رپورٹ کے مطابق حماس کی قیادت کا نقطہ نظر یہ ہے کہ وہ مر‍حوم سربراہ یحییٰ سنوار کے جانشین کا تقرر نہ کرے، اگر حالات اجازت دیں تو مارچ میں ہونے والے اگلے انتخابات تک اس کو موخر رکھا جائے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تہران میں سیاسی سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کے بعد اگست میں تشکیل دی گئی ایک پانچ رکنی کمیٹی گروپ کی قیادت سنبھالے گی۔

یہ کمیٹی ان کی موت سے قبل غزہ میں سنوار کے ساتھ رابطے میں دشواری کے پیش نظر فیصلہ سازی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔

یحییٰ سنوار کو جولائی میں ہنیہ کے  شہید ہونے کے بعد حماس کا سربراہ مقرر کیے جانے سے قبل 2017 میں عسکریت پسند گروپ کا غزہ کا سربراہ نامزد کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی دو فلسطینی علاقوں اور تارکین وطن کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ خلیل الحیا کو غزہ کے لیے، ظاہر جبرین کو مغربی کنارے کے لیے اور خالد مشعل کو بیرون ملک فلسطینیوں کے لیے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    کمیٹی  میں حماس کی شوریٰ مشاورتی کونسل کے سربراہ محمد درویش اور پولیٹیکل بیورو کے سکریٹری بھی شامل ہیں، جن کی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر شناخت کبھی ظاہر نہیں کی گئی۔

کمیٹی کے تمام موجودہ ارکان قطر میں مقیم ہیں۔

ذرائع کے مطابق، کمیٹی کو "جنگ اور غیر معمولی حالات کے دوران تحریک کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے مستقبل کے منصوبے" کا کام سونپا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کمیٹی "اسٹریٹجک فیصلے کرنے" کی مجاز ہے۔

یحییٰ سنوار بدھ کے روز جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں  شہید ہوگئے تھے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے ماسٹر مائینڈ سنوار ہی تھے۔

Watch Live Public News