حماس کےنئےسربراہ یحییٰ سنوار بھی شہید،جنگ جاری رہے گی،حزب اللہ کااعلان

حماس کےنئےسربراہ یحییٰ سنوار بھی شہید،جنگ جاری رہے گی،حزب اللہ کااعلان
کیپشن: حماس کےنئےسربراہ یحییٰ سنوار بھی شہید،اسرائیل کی تصدیق

ویب ڈیسک: اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو بھی شہید کردیا ہے اور جسد خاکی ڈین این اے کے لیے اسرائیل کے پاس موجود ہے لیکن حساب چکا دیا مگر یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ ختم نہیں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ کوجمعرات کے روز رفح میں اسرائیلی فوجیوں نے آپریشن کے دوران شہید کیا، اسرائیلی حکام نے سنوار کے قتل کو اسرائیل اور پوری دنیا کیلئے ایک اہم فوجی فتح قرار دیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 29افراد شہید ہو گئے۔

وزارت صحت کے مطابق 7اکتوبر2023سے جاری لڑائی میں ابتک 42ہزار438فلسطینی شہید ہو چکے،ادھر جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان شدید جھڑپیں،2افسروں سمیت پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک،متعدد زخمی ہو گئے،24 گھنٹوں میں مزید 24 شہری شہید جبکہ 185 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی امن فوج کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج  کی کارروایئوں سے لبنان میں انسانی بحران جنم لینےلگا،4 لاکھ بچوں سمیت 12 لاکھ شہری بے گھر ہو چکے۔

Watch Live Public News