برازیل میں "فیسٹول آف دی نیشنز" کی تقریب ہوئی

برازیل میں
سورس: public news

ویب ڈٰیسک:  پاکستانی سفارتخانے کی برازیل میں "فیسٹول آف دی نیشنز" کی تقریبات میں شرکت، تقریب میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک شاندار سٹال بھی لگایا جس میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔ 

سٹال میں پاکستان کی روایتی تہذیب و ثقافت کو بڑے پرجوش طریقے سے لوک گیتوں اور ثقافتی رقص کے ذریعے نمایاں کیا گیا، پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے روایتی اور لذیذ کھانوں کا سٹال بھی لگایا گیا ۔مختلف ممالک کے شُرکاء  نے بھی پاکستانی سٹال کا دورہ کیا اور پاکستانی کھانوں اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوئے۔ 

برازیل میں فیسٹول آف دی نیشنز کی تقریب کے انعقاد کے دوران پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی بھی ملی۔

Watch Live Public News