ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی سرجری کا وقت قریب آگیا۔ ہیڈ کوچ آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔ جس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی آئندہ ہفتے پاکستان آمد متوقع ہے۔
ذرائع کے کہنا ہے کہ گیری کرسٹن آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا پیر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد گیری کرسٹن واپس ساؤتھ افریقہ چلے گئے تھے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیری کرسٹن کو طلب کیا تھا۔
گیری کرسٹن محسن نقوی کو ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس پر رپورٹ جمع کروا چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی کی گیری کرسٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹیم کی سرجری سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
گیری کرسٹن کے ساتھ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو بھی چیئرمین محسن نقوی نے طلب کیا ہوا ہے۔