پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے عوام کو اچھی خبر سنادی

پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے عوام کو اچھی خبر سنادی
کیپشن: Pakistan Petroleum Dealers Association
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا آج ہماری ہڑتال کامیاب رہی ہے،امید ہے حکومت کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے اپنے نئے بیان میں کہا ہم پٹرول پمپ بند کرنے کے لئے ہڑتال کے حق میں نہیں تھے ، اس کا واحد حل مذاکرات ہی سمجھتے ہے ، چیزیں پہلے سے بہتر ہو رہی ہے ، امید ہے حکومت کے ساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔

سمیع خان گروپ کا کہناتھا کہ فی الوقت ہڑتال موخر کر رہیں ہے ، جلد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل دے گے،ڈیلرز کے ساتھ میٹنگ کرنے جا رہیں ہے ، ان کے ساتھ مل کر اپنا لائحہ عمل دے گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کا مشترکہ بیان آیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں دستیاب رہیں گی،پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کی ہدایت کی جانب سے تمام آئل امرکیٹنگ کمپنیوں کو وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پٹرول پمپس کھلے رکھیں،ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔

 چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرزعبدالسمیع خان کی جانب سے بیان دیا گیا تھا کہ کل پورے پاکستان میں پیٹرول پمپس بند ہوں گے، ہڑتال ایک دن سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے،

Watch Live Public News