ویب ڈیسک: حکومت پنجاب نےصفائی فیس کوحتمی شکل دیدی۔ گھروں دکانوں اور بڑے بزنس ہاؤسز سے 68 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق تجاویزکو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ جس کےمطابق شہری اور دیہی علاقوں سےعلیحدہ علیحدہ فیس وصول کی جائے، شہری علاقوں سے پانچ مرلہ مکان سے 300 روپے وصول کئے جائِیں گے۔
10مرلہ تک 500، 20 مرلہ مکان پر1 ہزار ٹیکس وصول کیاجائے گا، 20 مرلہ سے دو کنال مکان سے 2 ہزارروپے ٹیکس لیاجائے گا۔ 40 مرلہ سے اوپر5 ہزارروپے ماہانہ وصول کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق شہری علاقوں میں سمال بزنس 500 اور میڈیم بزنس پر1 ہزار روپے ٹیکس ہوگا۔ لارج بزنس سے 3 ہزار روپےماہانہ وصول کئےجائیں گے۔ دیہی علاقوں میں پانچ مرلہ اور دس مرلہ تک 200 روپے ماہانہ ہونگے، 10 مرلہ اوراس سے اوپر400 روپے ماہانہ وصول کئے جائیں گے۔