سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
کیپشن: An increase in the price of gold per tola by thousands of rupees

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول ہوگئی ہے۔ آج بھی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ سونا 2 لاکھ 46 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1740 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 11 ہزار 247 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کے اضافے سے 2388 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ 

چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

Watch Live Public News