عمران خان کا عوام کا سڑکوں پر آںے پر شکریہ

06:45 PM, 10 Apr, 2022

احمد علی
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام کے سڑکوں پر آنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ضمانتوں پر رہا ہونے والوں کو اقتدار میں لانے کی کوشش کی گئی، مقامی میرجعفروں نے امریکی حمایت سے حکومت تبدیل کی، مقامی میرجعفر وہ ٹھگ ہیں جو ضمانتوں پر رہاہوئےہیں، بیرون ملک پاکستانیوں نے میر صاد ق اور میر جعفروں کومسترد کردیا ہے۔ عمران خان نے لکھا کہ ملک بھر میں پاکستانی سڑکوں پر امڈ آئےہیں، عوام نے امریکی حمایت سے حکومتی تبدیلی کے خلاف جذبات دکھائے، ملک اور ملک سے باہر پاکستانیوں نے ان کو مسترد کردیا ہے۔
مزیدخبریں