عمران خان نے لکھا کہ ملک بھر میں پاکستانی سڑکوں پر امڈ آئےہیں، عوام نے امریکی حمایت سے حکومتی تبدیلی کے خلاف جذبات دکھائے، ملک اور ملک سے باہر پاکستانیوں نے ان کو مسترد کردیا ہے۔Thank you to all Pakistanis for their amazing outpouring of support & emotions to protest against US-backed regime change abetted by local Mir Jafars to bring into power a coterie of pliable crooks all out on bail. Shows Pakistanis at home & abroad have emphatically rejected this
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 10, 2022
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام کے سڑکوں پر آنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ضمانتوں پر رہا ہونے والوں کو اقتدار میں لانے کی کوشش کی گئی، مقامی میرجعفروں نے امریکی حمایت سے حکومت تبدیل کی، مقامی میرجعفر وہ ٹھگ ہیں جو ضمانتوں پر رہاہوئےہیں، بیرون ملک پاکستانیوں نے میر صاد ق اور میر جعفروں کومسترد کردیا ہے۔