کوئٹہ : پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ،4 افراد شہید

05:58 PM, 10 Apr, 2023

احمد علی
کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید اور 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق شاہراہ اقبال پر پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے ہیں ۔ دھماکے سے پاس کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید چاروں افراد کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
مزیدخبریں