فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کوتھپڑمارنے کی ویڈیو وائرل

01:11 PM, 10 Feb, 2024

ویب ڈیسک: سیالکوٹ میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر استحکام پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے این اے 70 سیالکوٹ کے ایک پولنگ اسٹیشن  میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر اے ایس آئی امجد علی کی مدعیت میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں دھمکی، کار سرکار میں مداخلت، زد وکوب کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اے ایس آئی نے ایف آئی آر میں کہا کہ موبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے واقعہ کی اطلاع نہ دے سکا۔ استحکام پارٹی کی رہنما نے دوران ڈیوٹی زدوکوب کیا اور ساتھیوں سمیت دھمکیاں دیں۔

دوسری جانب ردوس عاشق اعوان کی جانب سے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا معاملہ پر،الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس لے لیا ،فردوس عاشق اعوان اور پولیس اہلکار کو پیر کے روز طلب کر لیا

مزیدخبریں