ویب ڈیسک: سیالکوٹ میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر استحکام پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے این اے 70 سیالکوٹ کے ایک پولنگ اسٹیشن میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر اے ایس آئی امجد علی کی مدعیت میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں دھمکی، کار سرکار میں مداخلت، زد وکوب کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان اپنا آپا کھو بیٹھی پولیس والے کو تھپڑ مار دیا۔۔۔۔۔!!!!
— Malik Zohan (@MalikZohan_) February 9, 2024
Firdous Ashiq Awan#FirdousAshiq pic.twitter.com/p4hwRooOn8
اے ایس آئی نے ایف آئی آر میں کہا کہ موبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے واقعہ کی اطلاع نہ دے سکا۔ استحکام پارٹی کی رہنما نے دوران ڈیوٹی زدوکوب کیا اور ساتھیوں سمیت دھمکیاں دیں۔
دوسری جانب ردوس عاشق اعوان کی جانب سے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا معاملہ پر،الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس لے لیا ،فردوس عاشق اعوان اور پولیس اہلکار کو پیر کے روز طلب کر لیا