ویب ڈیسک: سیالکوٹ میں تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ حادثہ تحصیل ڈسکہ کے نواحی علاقے ڈھلن چیمہ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سے ٹکرا کر کھیتوں میں جا گری۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 3 افراد اور کار سوار 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچا اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
حکام کا کہنا ہےکہ حادثہ کار سوار کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈسکہ کے قریب موٹرسائیکل اور کار میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام سےٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔