ویب ڈیسک : آئی جی اسلام آباد نےون ویلنگ کرتے ہوئے پولیس افسر کو گرانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ایکسپریس وے پر ون ویلنگ کرتے ہوئے ملزم نے پولیس افسر کو گرانے کی کوشش کی، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، اور ون ویلنگ کرنے والے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔
آئی جی اسلام آباد نےون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم جاری کردیا، ترجمان پولیس کے مطابق ون ویلنگ کرنے والے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے ۔