عدالت پیشی پر گاڑی تبدیلی، شاہ محمود قریشی اور پولیس انسپکٹر کے درمیان تلخ کلامی 

عدالت پیشی پر گاڑی تبدیلی، شاہ محمود قریشی اور پولیس انسپکٹر کے درمیان تلخ کلامی 
کیپشن: عدالت پیشی پر گاڑی تبدیلی، شاہ محمود قریشی اور پولیس انسپکٹر کے درمیان تلخ کلامی 

ویب ڈیسک: جیل سے عدالت منتقل کرنے والی گاڑی تبدیل کرنے پر سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی پولیس افسران پر برہم  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر شیخ حماد نے سابق وفاقی وزیر کی ڈبل کیبن ڈالا تبدیل کر دیا۔ شاہ محمود قریشی نے سنگل کیبن ڈالے میں جیل واپس جانے سے انکار کر دیا۔ انسپکٹر نے بتایا کہ وہ گاڑی ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل منتقل کرنے گئی ہے۔

کافی دیر احاطہ عدالت میں پولیس اور   شاہ محمود قریشی کے درمیان تلخ کلامی ہوتی رہی۔ شاہ محمودقریشی نے انسپکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے افسران کو بتاؤ کہ میرے لیے وہی گاڑی واپس بھیجیں جس پر لائے تھے۔ پولیس آجکل ناجانے کس کی وفادار بن چکی ہے۔ 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں واپس انتظار کیلئے کمرہ عدالت جارہا ہوں انتظارکروں گا۔ میرے لیے وہی ڈبل کیبن گاڑی مگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ میری کمر میں تکلیف ہے میں سنگل کیبن گاڑی میں سفر نہیں کر سکتا۔

Watch Live Public News