سونے کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا، آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا

سونے کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا، آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا
کیپشن: سونے کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا، آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک: سونے کی آئے روز بدلتی قیمت میں استحکام نہ آسکا۔ آج بھی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 15 ہزار 621 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2373 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ 

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی ہے۔ 

Watch Live Public News