ویب ڈیسک: مشہور مصنف اور ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمرکوہنی ٹریپ کرنے کے مقدمہ میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نےملزمہ آمنہ عروج کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے ملزمہ کو4روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالےکردیا گیا ہے۔
معروف مصنف خلیل الرحمن کے اغوا کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کی۔
عدالت نےحکم دیا کہ ملزمہ دن کی روشنی میں پولیس کے پاس ہوگی اوررات کو جیل میں ہی رہے گی۔ دوسری جانب پولیس نےمقدمےمیں آمنہ عروج پر اغوابرائےتاوان کی دفعہ بھی ڈال دی ہے۔
قبل ازیں ہنی ٹریپ کا شکار معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر کے مقدمے میں اغواء برائے تاوان کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کے مقدمے میں رپورٹ ضلع کچہری میں پراسیکیوشن کو پیش کردی ہے۔ رپورٹ میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کیخلاف مقدمے میں اغواء کی دفعہ ختم کردی گئی ہے۔
رپورٹ میں پولیس کی جانب سے اغواء برائے تاوان کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمہ کو آج ضلع کچہری میں پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر بھی ہنی ٹریپ ہوگئے، آمنہ عروج نامی خاتون نےخلیل الرحمان کوگھربلا کرساتھیوں کےہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اورلوٹ لیا، آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے خاتون سمیت چارملزم گرفتارکر کےواقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
خلیل الرحمان قمرکوآمنہ عروج نامی خاتون نے ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دیکراپنے گھربلایا۔ خلیل الرحمان کمرے میں بیٹھے ہی تھے کہ 7 سے 8 مسلح افراد داخل ہوئے۔ خلیل الرحمان کی آنکھوں پرپٹی باندھی اورتشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزمان نے خلیل الرحمان کوگاڑی میں بیٹھایا اورایک کروڑ روپےکا مطالبہ کیا۔ گن پوائنٹ پران سے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزاربھی نکلوالیے۔ نقدی، پرس، موبائل اور قیمتی گھڑی بھی چھین لی۔
ایف آئی آرکےمطابق خلیل الرحمان کوکہا گیا تمھیں مارنےکا حکم ہے۔ کلمہ پڑھ لو اورایک فائرپاؤں کےقریب مارا گیا۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ہنی ٹریپ کرنےوالی خاتون سمیت چار ملزمان کو پکڑ لیا جبکہ استعمال کی گئی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سے متعلق مزید چھان بین کی جارہی ہے۔