دہرے قتل کے مقدمہ میں مونس الہٰی اشتہاری قرار

دہرے قتل کے مقدمہ میں مونس الہٰی اشتہاری قرار
کیپشن: دہرے قتل کے مقدمہ میں مونس الہٰی اشتہاری قرار

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی کو عدالت نے دہرے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا۔

گجرات کے ایڈیشنل سیشن جج میاں جاوید اکرم نے چودھری مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیا، چودھری مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان پر 28 جون 2023 کو چکریاں کے رہائشی یاسر اور محمد یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام تھا۔

پولیس کے مطابق اسی کیس میں نامزد ملزم محمد اختر دوران ٹرائل جیل میں وفات پاگیا تھا، چودھری مونس الہٰی کو ایف آئی آر کے ملزمان کے انکشاف کے بعد اس کیس میں نامزد کیا گیا تھا، سابق وفاقی وزیر کو دفعہ 109 کے تحت ایماء مشورہ کا ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ تھانہ منگووال میں دہرے قتل کا مقدمہ 29 جون 2023 کو درج ہوا تھا، مقدمہ میں چودھری مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 19 صفحات پر مشتمل ہے۔ 

Watch Live Public News