ویب ڈیسک: جہاں پر رکاوٹ ہو گی وہیں دھرنا ہوگا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی.
تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایک دھرنے کو ہم کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے،آج دھرنا ہے اور الحمدللہ بہت بھرپور طریقے سے پورے پاکستان سے قافلے چلے ہیں۔تمام تر فسطائی ہتھکنڈوں کے باوجود میں اپنے تمام کارکنان سے کہتا ہوں کہ اس کو مینج کریں اور اسلام آباد پہنچیں، ہم پرامن لوگ ہیں پرامن رہنا چاہتے ہیں،اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے کہ حکومت امن کو کس طرح سے قائم کرتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمیں اسلام آباد پہنچنا ہے ہر صورت میں پہنچنا ہے اور دھرنا دینا ہے، میں تمام لوگوں سے ذمہ داران سے اور جماعت کے کارکنوں سے کہنا چاہتا ہوں اسلام آباد کو انتظامیہ نے کنٹینروں سے بند کر دیا ہے لیکن جہاں پر رکاوٹ ہو وہیں پر دھرنا ہوگا اور ایک دھرنے کو ہم کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے،کارکنان قیادت کے طرف سے اعلان کا انتظار کریں گے،انشاءاللہ تعالی ہم بتائیں گے کہ جماعت اسلامی اور عوام کے راستے کو روکا نہیں جا سکتا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمیں بجلی کی قیمتوں میں کمی چاہیے ہمیں آئی پی پیز سے جان چھڑانی ہے,ہم نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دلانا ہے،ہمیں ظالمانہ ٹیکسوں سے جان چھڑانی ہے ہمیں آٹا دال چینی چائے کے ٹیکس ختم کروانے ہیں، ہم عوام کے لیے نکلے ہیں اپنی ذات کے لیے نہیں نکلے ہیں،کارکنان گھروں سے نکلیں اور اسلام آباد پہنچیں,ہر قافلہ ہر راستہ اسلام آباد کی طرف آئے گا, جہاں روکا جائے گا وہیں دھرنا ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انشاءاللہ ہم حکومت کو بتائیں گے کہ انہیں پیچھے ہٹنا پڑے گا،آج دھرنے کیلئے بھرپور جوش سے ملک بھر سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں،تمام فسطائیت کے بعد بھی کارکنان کو کہتا ہوں کہ مینیج کریں اور دھرنے میں پہنچیں، ہم پُرامن لوگ ہیں اور پُرامن رہنا چاہتے ہیں، اس کی ذمے داری حکومت پر آتی ہے کہ وہ کیسے امن قائم رکھتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تمام نمائندگان کو کہتا ہوں، جہاں رکاوٹ ملے وہیں دھرنا دے دیں، ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے، کارکنان کو کہتا ہوں رکاوٹ کے آگے دھرنا دے کر قیادت کی کال کا انتظار کریں۔