(ویب ڈیسک ) بھارتی ویمن ٹیم بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔
ڈمبولا میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔
بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 80 رنز بنائے تھے۔ بنگلہ دیش کی صرف 2 بیٹرز ڈبل فگرز میں داخل ہو سکیں۔
بھارتی ٹیم نے 81 رنز کا ہدف بغیر وکٹ گنوائے 11 اوورز میں پورا کرلیا۔بھارت کی جانب سے سمرتی مندھنا نے ناقابل شکست 55 اور شفالی ورما نے 26 رنز بنائے۔