(ویب ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنا دیا ۔
9 مئی احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا کیس، انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 30 ملزمان کو بری کردیا۔ عدالت نے ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا ء پر بری کردیا۔
مقدمے میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی ، سابق رکن اسمبلی و مشیر قانون عارف یوسف ایڈووکیٹ ، کامران بنگش، تیمور سلیم جھگڑا، ارباب شیر علی اور عرفان سلیم کو بری کردیا گیا۔
ایڈووکیٹ عارف یوسف کا کہنا ہے کہ یہ حق سچ کی جیت ہے، ہمارہ احتجاج پر امن تھا، ہمیں دہشتگرد کہنے والے آج ناکام ہوگئے۔
واضح رہے کہ پشاور کے خان رازق شہید تھانہ میں 9 مئی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔