پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی ضمانتیں منظور

پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی ضمانتیں منظور
کیپشن: پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی ضمانتیں منظور

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔

ملزمان کی جانب سے انصر کیانی و دیگر وکلاء عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے 28 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا تھا۔

Watch Live Public News