پی ٹی آئی کا وقت آچکا،کوئی طاقت روک نہیں سکتی، فیصل چودھری نے عمران خان کا پیغام سنادیا

پی ٹی آئی کا وقت آچکا،کوئی طاقت روک نہیں سکتی، فیصل چودھری نے عمران خان کا پیغام سنادیا
کیپشن: پی ٹی آئی کا وقت آچکا،کوئی طاقت روک نہیں سکتی، فیصل چودھری نے عمران خان کا پیغام سنادیا

ویب ڈیسک: فیصل چودھری نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ جس کے بعد انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ پی ٹی آئی کا وقت آچکا ہے اور کوئی بھی طاقت اس کو روک نہیں سکتی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو جھوٹے کیسز کی سیریز میں سے ایک کیس ہے۔ توشہ خانہ سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے کیسز ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف پہلے چار فیصلوں جیسا فیصلہ ہی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا بھی ہوگا۔ 

فیصل چودھری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف کا وقت آچکا ہے اور کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی۔ بانی پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی سزا کی مذمت کی۔ آئینی بنچز سے بھی عوام کی امیدیں پوری نہیں ہورہی ہیں۔ 

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہیں بلاواسطہ بنی گالہ منتقل ہونے کی آفر آئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک بغیر ٹرائل لوگوں کو رہا نہیں کیا جاتا وہ کہیں منتقل نہیں ہونگے۔ 

فیصل چودھری نے واضح کیا کہ عمران خان واحد شخصیت ہیں جو معاشی عدم استحکام سے نکال سکتے ہیں۔ ملک میں عدلیہ اور جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا بیان نشر کرنے پر پابندی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ چاہتے ہیں میڈیا پر دباؤ ختم ہو۔ مذاکراتی کمیٹی میں جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اسیران کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی ترقی کا راستہ سرمایہ کاری ہے جو قانون کی بالادستی کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ مہنگائی کم ہونے کا حکومت کا بیان مضحکہ خیز ہے۔ نوجوان ملازمتوں کی تلاش میں دربدر ہیں۔ حکومت نہیں چاہتی کہ معاملات درست ہوں۔ ایک طبقہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ مذاکراتی کمیٹی کو آج کے اجلاس کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی رسائی دی جائے تاکہ وہ بانی پی ٹی آئی کو بریف کر سکیں۔

Watch Live Public News