سلیمان شہباز کی جہانگیرترین سے ملاقات، وزیر اعظم کا اہم پیغام پہنچایا

01:51 PM, 10 Jan, 2023

احمد علی
وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو وزیرِاعظم شہباز شریف کا اہم پیغام پہنچا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کے گھر پر ان سے ملاقات کی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کے مشیر عون چوہدری بھی موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔ آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔ سلیمان شہباز نے وزیراعظم کا پیغام جہانگیر ترین کو پہنچایا۔
مزیدخبریں