وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو وزیرِاعظم شہباز شریف کا اہم پیغام پہنچا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کے گھر پر ان سے ملاقات کی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کے مشیر عون چوہدری بھی موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔ آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔ سلیمان شہباز نے وزیراعظم کا پیغام جہانگیر ترین کو پہنچایا۔