ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد سونا 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2372 ڈالر فی اونس کا ہوگیا البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونا 86 روپے سے سستا ہوکر 2لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوگیا تھا۔