سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد سونا 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ 

10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔  10 گرام سونا 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے پر پہنچ گیا ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2372 ڈالر فی اونس کا ہوگیا البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں  100 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت  2 لاکھ 45 ہزار 500 روپے  ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونا 86 روپے سے سستا ہوکر 2لاکھ 10 ہزار 48  روپے ہوگیا تھا۔

Watch Live Public News