ارکان کی گرفتاری ، مولانا کا حکومت کیخلاف اعلان جنگ

04:50 PM, 10 Mar, 2022

احمد علی
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن اور اس کے نتیجے میں جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی گرفتاری پر حکومت کیخلاف اعلان جنگ کردیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اس واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپنے کارکنوں کو ملک بھر سے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو کارکن اسلام آباد نہ پہنچ سکے وہ اپنے اپنے علاقوں میں سڑکوں کو جام کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے رضاکار یہاں پرامن طور پر پہنچے، انہوں نے آج ہمارے لاجز پر ہمارے ایم این اے پر دھاوا بولا، میں اپنے دوستوں کے ہمراہ گرفتاری پیش کروں گا، ہر پارٹی کے ورکر کو کہنا چاہوں گا کہ اسلام آباد پہنچیں، ورنہ اپنے اپنے شہروں میں روڈبلاک کریں، کارکنان ہماری آواز پر گھروں سے نکل آئیں . انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کو انارکی کی طرف لے جانے سے پہلے عمران خان اور اسپیکر استعفیٰ دیں، پولیس کے لاجز کے اندر آنے کے رولز ہیں۔
مزیدخبریں