پی ایس ایل 6: بقیہ میچوں کا حتمی شیڈول جاری

04:08 PM, 11 Apr, 2021

احمد علی
لاہور (پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے یقیہ میچ جون میں کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔ فیصلہ کے مطابق تمام میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ بورڈ آف گورنرز (بی او جی) نے منظوری دے دی۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل 2021 کے بائیو سیکیور پروٹوکولز اور ضمنی قوانین کی خامیوں پر مایوسی ظاہر کی۔ کوویڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کے خلاف زیرو ٹولیرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچز کا انعقاد ایک محفوظ ماحول میں چاہتا ہے، اس عمل کو یقینی بنانے کے لیے نئی حکمت عملی اپنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ پی سی بی عالمی سطح پر پہچان رکھنے والی کمپنی کی تقرری کرے گا۔کمپنی کوویڈ 19 سے پاک بائیو سیکیور ماحول کی تیاری اور اس کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ رزلٹ مثبت آنے پر رسپانس دے گی۔ پی ایس ایل کے تمام شرکاء کے لیے 22 مئی سے ایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی 7 روزہ مدت کا آغاز کیا جائے گا۔بعدازاں تین روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعدیکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے ہو گا۔ ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا۔شیڈولیکم جون: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)2 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)3 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)4 جون: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)5 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز (ڈے)؛ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)6 جون: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)7 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)8 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)9 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز (نائٹ)10 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)11 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)12 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی (ڈے)؛ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)13 جون: اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)14 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)16 جون: کوالیفائر(1 بمقابلہ 2) (نائٹ)17 جون: ایلیمینیٹر1(3 بمقابلہ4) (نائٹ)18 جون: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینٹر 1 کی فاتح ٹیم) (نائٹ)20 جون: فائنل (نائٹ)
مزیدخبریں