کمپنی کوویڈ 19 سے پاک بائیو سیکیور ماحول کی تیاری اور اس کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ رزلٹ مثبت آنے پر رسپانس دے گی۔ پی ایس ایل کے تمام شرکاء کے لیے 22 مئی سے ایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی 7 روزہ مدت کا آغاز کیا جائے گا۔بعدازاں تین روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعدیکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے ہو گا۔ ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا۔شیڈولیکم جون: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)2 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)3 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)4 جون: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)5 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز (ڈے)؛ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)6 جون: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)7 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)8 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)9 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز (نائٹ)10 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)11 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)12 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی (ڈے)؛ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)13 جون: اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)14 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)16 جون: کوالیفائر(1 بمقابلہ 2) (نائٹ)17 جون: ایلیمینیٹر1(3 بمقابلہ4) (نائٹ)18 جون: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینٹر 1 کی فاتح ٹیم) (نائٹ)20 جون: فائنل (نائٹ)Schedule of remaining #HBLPSL 6 matches confirmed, PCB Hall of Fame launched https://t.co/R9GdMKQVLN
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) April 11, 2021