حیدرآباد کنگز مین کو شکست،پشاور زلمی پی ایس ایل کی فاتح بن گئی

حیدرآباد کنگز مین کو شکست،پشاور زلمی پی ایس ایل کی فاتح بن گئی

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی،  حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دے کر دوسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت پر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔حیدرآباد کنگز مین کا مایوس کن آغاز، 16 پر پہلی وکٹ گری۔ حیدر آباد کنگزمین کی  72 رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی۔حیدرآباد کنگزمین کے 7 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔

حیدر آباد کنگزمین کی جانب سے صائم ایوب 54 بنا کر نمایاں رہے،ان کی اننگز میں  5 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں۔نوجوان اوپنر معاذ صداقت 11، کپتان مارنس لبوشین 20رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 
وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان نے 8 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے آرون ہارڈی نے 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ناہید رانا نے 2 شکار کیے جبکہ  محمد باسط اور سفیان مقیم  نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں پشاور زلمی کو مشکلات کا سامنا رہا ، زلمی کی چوتھی وکٹ 40 رنز پر گرگئی تھی جس کے بعد  ایرون ہارڈی نے 56 اور عبدالصمد نے 48 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو  فتح دلوادی۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Watch Live Public News