پی ایس ایل فائنل: لاہور میں جامع ٹریفک پلان جاری، 500 سے زائد اہلکار تعینات

پی ایس ایل فائنل: لاہور میں جامع ٹریفک پلان جاری، 500 سے زائد اہلکار تعینات
کیپشن: پی ایس ایل فائنل: لاہور میں جامع ٹریفک پلان جاری، 500 سے زائد اہلکار تعینات

ویب ڈیسک: لاہور ٹریفک پولیس نےپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل کے موقع پر شائقینِ کرکٹ کی سہولت کے لیے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 500 سے زائد وارڈنز، 90 انسپکٹرز اور 8 ڈی ایس پیز تعینات کیے جائیں گے، جبکہ شائقین کے لیے 5 مخصوص پارکنگ اسٹینڈز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

پارکنگ کے لیے گورنمنٹ کالج فار بوائز گلبرگ، سی بی ڈی پارکنگ، سن فورٹ ہوٹل اور لبرٹی پارکنگ مختص کی گئی ہیں۔ مختلف علاقوں سے آنے والے شائقین کو متبادل راستوں کے ذریعے ان پارکنگ پوائنٹس تک رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

سی ٹی او نے واضح کیا کہ فائنل کے دوران مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور فیروز پور روڈ سمیت اہم شاہراہیں بند نہیں ہوں گی اور ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

شہریوں کی رہنمائی کے لیے 11 فوک لفٹرز تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ Rasta App اور راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے ٹریفک کی تازہ صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا۔

Watch Live Public News