پی ایس ایل فائنل: فاتح ٹیم کیلئے بڑی انعامی رقم کا اعلان

پی ایس ایل فائنل: فاتح ٹیم کیلئے بڑی انعامی رقم کا اعلان
کیپشن: پی ایس ایل 11: فاتح ٹیم کیلئے بڑی انعامی رقم کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فاتح ٹیم کو مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے، جس میں 5 لاکھ ڈالر انعامی رقم اور 5 لاکھ ڈالر اضافی بونس شامل ہیں۔ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر کے ساتھ 3 لاکھ ڈالر اضافی ملیں گے، جبکہ بہترین پلیئر ڈیولپمنٹ کرنے والی فرنچائز کے لیے بھی 2 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

پی ایس ایل 11 کا فائنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے بھرپور کوشش کریں گی، جہاں حیدرآباد کنگز پہلی بار فائنل کھیل رہی ہے جبکہ پشاور زلمی پہلے بھی ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

Watch Live Public News