” اداروں کا وزیراعظم پرمکمل اعتماد ہے“

07:24 AM, 11 Jun, 2021

حسان عبداللہ
اسلام‌آباد(پبلک نیوز)‌وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ اکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، اداروں کا وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں،طویل عرصے بعد پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ عوام اور اداروں کا وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہےاس لئے سیاسی اور معاشی استحکام ممکن ہوا، چاہتے ہیں اپوزیشن احتساب کو اصلاحات سے علیحدہ دیکھےاورانتخابی اور عدالتی اصلاحات پر بات چیت ہو. ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں کھانے پینے کی اشیاء اس وقت مسلسل مہنگی ہو رہی ہیں، پاکستان بھی دنیا سے علیحدہ نہیں لیکن ہمارے قیمتیں بڑھنے کا تناسب نہ صرف دنیا سے کم رہا بلکہ فی کس آمدنی میں اضافے نے مہنگائی کے اثرات کو کافی کم کیا ہے، اس کامیابی کی بنیادی وجہ کورونا وائرس کا کامیاب مقابلہ ہے.
مزیدخبریں