بشام:مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

09:18 AM, 11 Jun, 2024

ویب ڈیسک:  بشام میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات  کے مطابق افسوسناک حادثہ شانگلہ بشام کے علاقے برباٹکوٹ میں پیش آیا، حادثے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ جیپ کے بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے پیش آیا۔ 

مزیدخبریں